کتب خانہ

 
shaoorewilayat.com
عنوان غدیر، قرآن حدیث اور ادب میں ج۱
مؤلف حضرت علامہ شیخ عبد الحسین امینی نجفی
مترجم ادیب عصر مولانا سید علی اختر رضوی گوپال پوری
ناشر قرآن و عترت فاؤنڈیشن ممبئی
موضوع غدیر و و لایت
زبان اردو
صفحات 565
کتاب کے بارے میں کتاب کا پورا نام الغدیر فی الکتاب والسنۃ والادب ہے جوصرف صاحبان تحقیق کی آرزو ہی نہیں بلکہ ایسا آبشار حقیقت اور بے نظیر دائرۃ المعارف ہے جس کے ذریعہ ہر شخص دین اسلام کے معارف کی واقعی شناخت حاصل کر سکتا ہے، یہ تقریباً بیس جلدوں پر مشتمل ہے اور ابھی تک اس کی صرف گیارہ جلدیں منظر عام پر آسکی ہیں ، اردو میں انہیں گیارہ جلدوں کا ترجمہ کیاگیاہے اور اسے چھ حصوں میں شائع کیاگیاہے ۔ اس کتاب کی عظمت و اہمیت کا اعتراف علمائے فریقین نے کیاہے ، الغدیر کی اشاعت کے بعد فارسی اور اردو میں بے شمار چھوٹی بڑی کتابیں اس سے استفادہ کرتے ہوئے تالیف کی گئی ہیں اور شائع ہوئی ہیں.
مؤلف کے بارے میں کتاب کے مؤلف علامہ عبدالحسین الامینی نجفی ہیں جو ۱۳۲۰ہجری کو شہر تبریز میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم اور سطوح کے دروس تبریز میں حاصل کر کے نجف اشرف تشریف لے گئے اور وہاں جید علمائے کرام اور آیات عظام سے کسب فیض کیا ، آپ کو بہت سے آیات عظام نے اجازہ اجتہاد و روایت عطا فرمایا ۔علامہ امینیؒ کا زیادہ تر وقت تالیف و تحقیق میں گزرتا تھا اسی لئے الغدیر کےعلاوہ دیگر کتابیں بھی زیور طبع سے آراستہ ہوئیں. اس کتاب کے مترجم ادیب عصر مولانا سید علی اختر رضوی گوپال پوری ہیں جنہوں نے دیہات کی زندگی میں وسائل و آسائش حیات کی کمی کے باوجود اس کا ترجمہ کیاہے
Read Online Buy online
Google Book Flipkart
Google Play Amazon
Amazon Kindle Snapdeal
GO TO BOOK LIBRARY