کتب خانہ

 
shaoorewilayat.com
عنوان خطبہ غدیر
مؤلف مولانا سید شاہد جمال رضوی گوپال پوری
مترجم
ناشر شعور ولایت فاؤنڈیشن
موضوع غدیر و و لایت
زبان اردو
صفحات 48
کتاب کے بارے میں یہ کتاب تاریخ اسلام کے اس عظیم خطبہ کے متعلق لکھی گئی ہے جو رسول اکرمؐ نے غدیر خم کے میدان میں اعلان ولایت امیر المومنین ؑسے پہلے سوا لاکھ حاجیوں کو مخاطب کرکے ارشاد فرمایاتھا ۔ اس خطبہ میں دین اسلام کے تمام معارف کو اجمال و تفصیل سے بیان کیاگیاہے ۔ کتاب میں خطبہ کے علاوہ غدیر خم کے واقعہ کی جانب اجمال سے اشارہ کیاگیا ہے اور اسی کے بعد مختصر طور پر خطبہ غدیر کے امتیازات و خصوصیات کو بھی بیان کیا گیا ہے ۔ اور اس میں آنحضرت نے جن مطالب و موضوعات پر گفتگو کی ہے ان کی فہرست بھی نقل کی گئی ہے ۔
مؤلف کے بارے میں اس کے مؤلف مولانا سید شاہد جمال رضوی ہیں جنہوں نے غدیر و ولایت کے موضوع پر بہت سی کتابیں لکھی ہیں ، اس کتاب کو بھی جوانوں کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے لکھا ہے تاکہ اس کا مسابقہ کیاجاسکے اور اس کے ذریعہ سے جوان نسل تاریخ اسلام کے اس اہم ترین خطبہ سے آشنائی حاصل کریں ۔ خطبہ کے ترجمہ میں مؤلف نے آسان زبان کا خیال رکھاہے اور حاشیہ پر بہت سے مطالب کی وضاحت کی ہے ۔ مؤلف کی یہ کتاب غدیر کے موضوع پر ایک اہم اضافہ کہی جاسکتی ہے ۔
Read Online Buy online
Google Book Flipkart
Google Play Amazon
Amazon Kindle Snapdeal
GO TO BOOK LIBRARY