احکام و مسائل

 

استحاضہ کے شرائط اور احکام

خون استحاضہ زیادہ تر زرد رنگ اور ٹھنڈا ہوتاہے، اس میں فشار اور جلن نہیں ہوتی لیکن ممکن ہے کہ کبھی سیاہ یا سرخ اور گرم بھی ہو ۔گاڑھا بھی ہو اور اس میں فشار اور جلن ہو ، جس عورت کو ایسا خون آئے اسے مستحاضہ کہتے ہیں ۔
استحاضہ تین قسم کا ہوتاہے : قلیلہ ، متوسطہ اور کثیرہ ۔
قلیلہ یہ ہے کہ عورت اگر اپنی شرمگاہ میں روئی رکھے تو صرف اس کے اوپر والا حصہ ہی آلودہ ہو اور روئی کے اندر سرایت نہ کرے ۔
متوسطہ یہ ہے کہ روئی رکھنے سے اس کے اندر تک خون چلا جائے لیکن روئی کے اوپر کا کپڑا آلودہ نہ ہو ۔
کثیرہ یہ ہے کہ روئی کو توڑ کر کپڑے کو بھی آلودہ کردے ۔
استحاضہ قلیلہ میں ہر نماز کے لئے الگ وضو کرنا ضروری ہے اور روئی دھولے اور شرمگاہ کے حصے میں خون لگا ہو تو اسے بھی دھولے ۔ استحاضہ متوسطہ میں عورت دن میں ایک غسل کرے اور ہر نماز کے لئے وضو کرے اور روئی بدل لے ۔ استحاضہ کثیرہ میں ہر نماز کے لئے روئی اور کپڑا بدل لے اور ہر نماز کے لئے الگ الگ غسل کرے صبح کی نماز کے لئے ، ظہر و عصر کی نماز کے لئے اور مغرب و عشا کے لئے ۔ ظہر و عصر اور مغرب و عشا کی نمازوں میں فاصلہ نہ کرے ، اگر فاصلہ سے دونوں نمازیں پڑھے تو الگ الگ غسل کرے ۔
احکام و مسائل کی طرف جائیے