احکام و مسائل

 

حائض کے اقسام

حائضہ کی چھ قسمیں ہیں :
۱۔ وقت اور عدد کی عادت رکھنے والی عورت: یہ وہ عورت ہے جسے پے در پے دو مہینوں میں ایک معین وقت پر حیض آئے اور اس کے حیض کے دنوں کی تعداد بھی دونوں مہینوں میں ایک جیسی ہو مثلاً مہینے کی پہلی سے ساتویں تک مسلسل خون آئے ۔
۲۔ وقت کی عادت رکھنے والی عورت: یہ وہ عورت ہے جسے یکے بعد دیگرے دو مہینوں میں معین وقت پر حیض آئے لیکن اس کے حیض کے دنوں کی تعداد دونوں مہینوں میں ایک جیسی نہ ہو ، مثال کے طور پر ایک مہینے میں پہلی سے ساتویں تک اور دوسرے مہینے پہلی سے آٹھویں کو خون بند ہو ۔
۳۔ عدد کی عادت رکھنے والی عورت: یہ وہ عورت ہے جس کے حیض کے دنوں کی تعداد دو مہینوں میں ایک جیسی ہو لیکن ہر مہینے خون آنے کا وقت یکساں نہ ہو جیسے پہلے مہینے پانچ سے دس تاریخ تک اور دوسرے مہینے بارہ سے سترہ تاریخ تک خون آئے ۔
۴۔ مضطربہ : یہ وہ عورت ہے جسے چند مہینے خون آیا ہو لیکن اس کی عادت معین نہیں ہو یا اس کی پہلے کی عادت بگڑ گئی ہو اور نئی عادت نہ بنی ہو ۔
۵۔ مبتدئہ : یہ وہ عورت ہے جسے پہلی مرتبہ خون آیا ہو ۔
۶۔ ناسیہ : یہ وہ عورت ہے جو اپنی عادت بھول گئی ہو ۔
نوٹ:ان میں سے تمام قسم کی عورتوں کے الگ الگ احکام ہیں جنہیں مسائل کی کتابوں تفصیل سے بیان کیاگیاہے ، جنہیں معلوم کرنا ہر عورت کا فریضہ ہے ، اس سلسلے میں بے وجہ کا شرم ، عذاب آخرت کا باعث بنے گا چونکہ عبادتوں کا انحصار احکام طہارت کی واقفیت پر منحصر ہے اس لئے صحیح عبادت کے لے طہارت کے احکام جاننا ضروری ہے ۔ہم ہر ایک کے احکام کی تفصیل الگ الگ حصے میں بیان کریں گے ۔ضرورت پڑنے پر آپ ہم سے سوال کرسکتی ہیں ۔
احکام و مسائل کی طرف جائیے